English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار، بنگال اور شمال مشرقی علاقوں میں زلزلہ

share with us

بہار:12؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) بنگال سمیت ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں بدھ کی صبح زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے ساتھ ہی کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور، مونگیر، بانکا، سہرسہ سمیت کئی اضلاع میں صبح 10 بج کر 22 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اگرچہ زلزلہ سے ابھی تک ریاست کے کسی بھی علاقے سے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہاں بتایا کہ آج 10 بجکر 22 منٹ پر بہار کے کئی علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز آسام کا کوکراجھار تھا اور ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 5.4 تھی۔

واضح رہے کہ بدھ کی صبح ہی ہریانہ کے جھجر میں بھی زلزلہ آیا تھا۔ اس زلزہ کا مرکز پڑوسی ملک بنگلہ دیش کا رنگپور شہر تھا۔ زلزلہ بہار، مغربی بنگال، سکم، اروناچل پردیش اور آسام میں محسوس کیا گیا۔ زلزلہ آنے کے بعد کئی علاقوں میں افراتفری پھیل گئی۔ لوگ اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔ حال ہی میں دہلی میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا