English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسد الدین اویسی کی ریاستی الیکشن کمشنر سے ملاقات ، تلنگانہ میں جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ

share with us

حیدرآباد:12؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدا لدین اویسی نے تلنگانہ کے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے جلد ہی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اویسی نے میڈیا کو یہ معلومات دی ۔ انہوںنے کہا کہ تلنگانہ میں مستقل حکومت کیلئے جلد ہی الیکشن کرانے کی ضرورت ہے۔ اویسی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن جلد ہی انتخابات کرائے گا ۔

خیال رہے کہ ایم آئی ایم نے تلنگانہ میں ہونے والے اگلے اسمبلی انتخابات کیلئے سات امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست منگل کو جاری کردی ۔ ایم آئی ایم کی پریس ریلیز کے مطابق اویسی کے چھوٹے بھائی اکبر الدین اویسی حیدر آباد کے چندریان گٹا اسمبلی حلقہ سے امیدوار ہوں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحلیل کئے گئے تلنگانہ اسمبلی میں اے آئی ایم آئی ایم کے 7 ممبراسمبلی تھے۔ ریاستی اسمبلی کا الیکشن آئندہ سال لوک سبھا الیکشن کے ساتھ کرایا جانا تھا۔ حالانکہ ٹی آرایس حکومت کی سفارش کے تحت اسمبلی الیکشن تحلیل کردیا گیا، جس کی وجہ سے متعینہ مدت سے قبل الیکشن کرایا جانا ضروری ہوگیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا