English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں، 73 باغی ہلاک

share with us

صنعا :10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 73 باغی جبکہ 11 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی فورسز اور حوثی باغیوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں، یمنی فوجیوں نے فضائی حملوں کا سہارا بھی لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان جھڑپوں کے باعث 73 حوثی باغیوں کی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 11 یمنی فوجی بھی حملوں میں مارے گئے اور 70 سے زائد زخمی بھی ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ روز اقوام متحدہ کی ثالثی میں حوثی باغیوں اور یمنی حکومت کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تھے جو ناکام رہے، جس کے بعد یہ جھڑپیں ہوئیں۔خیال رہے کہ الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے حوثی کے لیے انخلا کے لیے ایک بڑا فوجی آپریشن کیا گیا تھا جس میں یمنی فوجیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا