English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عر ب نے ٹریفک حادثوں سے متعلق نئی ترامیم کا اعلان کر دیا

share with us

ریاض:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے ٹریفک قوانین میں نئی ترامیم کا اعلان کر دیا ۔ ان ترامیم کی رْو سے متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر ڈرائیونگ سکول قائم نہیں کیا جا سکتا ‘ نہ تو چلا سکتا ہے اور نہ ہی کسی کو ڈرائیونگ سکھا سکتا ہے۔ اس نوعیت کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی جائے گی‘ اگر متعلقہ شخص باز نہ آیا تو اس پر دو لاکھ ریال تک کا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے اور 6 ماہ تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔نئی ترامیم کی رْو سے کسی ٹریفک حادثے میں کوئی شخص پندرہ دِن یا اْس سے زیادہ دِن کے لیے زخمی ہو گیا تو ایسی صورت میں حادثہ کا باعث بننے والے شخص کو 2 برس تک قید کی سزا اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے یا دونوں سزائیں اکٹھی بھی سْنائی جا سکتی ہیں۔ٹریفک حادثہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار نہیں ہو گا اور نہ اسے وہاں سے ہٹائے گا‘ بلکہ متعلقہ ادارے کو حادثے کی اطلاع دے گا اور زخمیوں کو مدد فراہم کرے گا۔اس قانون کی خلاف ورزی پر اْسے تین ماہ قید یا 10 ہزار ریال کا جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ ہو سکتی ہیں۔ البتہ مخصوص حالات میں گاڑی کو جائے وقوعہ سے ہٹانے کی اجازت ہے۔ ٹریفک حادثے میں کسی جان کا ضیاع ہونا یا کسی عضو کا نقصان ہونے کی صورت میں پبلک پراسیکیوشن کو اطلاع دی جائے گی۔ اس نوعیت کے جْرم میں 4برس تک قید یا 2 لاکھ سعودی ریال جرمانے کی سزا سْنائی جا سکتی ہے۔حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی کی لین دین پر ممانعت ہے۔ اس کے لیے مقررہ ضوابط اختیار کرنا ہوں گے۔ پہلی خلاف ورزی کی صورت میں ورکشاپ پر کم از کم 10ہزار ریال جرمانہ اور زیادہ سے زیادہ 50ہزار ریال جرمانہ ہوگا اور اْسے 3ماہ کے لیے بند کردیا جائیگا۔ دوسری بار خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر جرمانے کی شرح دْگنی ہو جائی گی اور ورکشاپ 6ماہ کے لیے بند ہو گی۔جبکہ تیسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دْوسری بار کے جرمانے سے دْگنا ہوگا اور ورکشاپ مستقل طور پر بند کر دی جائے گی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا