English   /   Kannada   /   Nawayathi

جدہ: عمرہ سیزن کے سلسلے میں 15 ہزار سعودیوں کو بھرتی کر نے کا عمل شروع

share with us

جدہ:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی مملکت میں نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ ہی عمرہ سیزن بھی شروع ہو گیا ہے۔چند روز میں لاکھوں زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کرتے نظر آئیں گے۔ وزارت حج اور عمرہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالعزیز عبدا لرحمان وزان نے بتایا ہے کہ اس بار عمرہ سیزن میں معتمرین کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس اضافے کے پیش نظر بڑی تعداد میں سعودیوں کو مختلف خدمات کے لیے بھرتی کیا جائے گا۔ ڈاکٹر وزان کے مطابق عمرہ کے لیے آنے والے افراد کی سہولت اور دیگر خدمات کی فراہمی کے لیے پندرہ ہزار سعودیوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔عمرہ سے متعلق سہولتوں میں اضافے کے لیے نئی سعودی کمپنیاں بھی رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔ تقریبًا 685 کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں‘ خصوصاً ہوٹل سیکٹر میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 10کروڑ سعودی ریال کا اضافہ متوقع ہے۔وزارت نے ہجری سال 1440ء4 کے لیے تقریباً پچاسی لاکھ افراد کے عمرہ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس ہدف کی تکمیل کے لیے وزارت کے اہلکار دِن رات مصروف ہیں اور دیگر حکومتی اداروں سے معاونت اور مشاورت بھی جاری ہے۔ تاکہ عمرہ زائرین کو اپنے مقدسٍ فریضے کی تکمیل کے دوران کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عمرہ سے متعلق امور کی تیزی سے انجام دہی کے لیے ایک الیکٹرانک پورٹل کی تیاری کا کام جاری ہے۔ جس کے بعد عمرہ پراسیس میں تیزی اور شفافیت آئے گی 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا