English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات میں 1000 سال پرانی مسجد دریافت

share with us

ابوظہبی:09؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے ماہرین آثار قدیمہ ایک ہزار سال پرانی مسجد کے حوالے سے مزید تحقیقات اور چھان بین کررہے ہیں۔ امارات میں سامنے آنے والی پرانی مسجد کے بارے میں خیال ہے کہ یہ مسجد اس علاقے میں دین اسلام کی اشاعت کے اتبدائی عرصے میں تعمیر کی گئی تھی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اسلام کی آمد کے بعد ملک بھر میں عقاید، روایات حتیٰ کہ فن تعمیر کے طریقوں میں بھی انقلابی تبدیلیاں آئیں۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ امارات میں پرانی مسجد کے آثار ’العین‘ کے مقام پر ملے ہیں جہاں اس وقت مسجد الشیخ خلیفہ تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد کے قریب پانی کی نکاسی کی نالیوں کے ساتھ تین دیگر عمارتوں کے کھنڈرات بھی ملتے ہیں۔ اغلب امکان یہ ہے کہ یہ مسجد خلافت عباسیہ کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔ خلافت عباسیہ کا دور اسلام کا سنہری اور تاب ناک دور کہلاتا ہے۔ابوظہبی میں شعبہ ثقافت وسیاحت کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ العین میں ایک ہزار سال پرانی مسجد کی دریافت خطے کی تاریخی اہمیت پر مہر تصدیق ثبت کرتی ہے۔ اس مسجد کی دریافت کے بعد ماہرین آثار قدیمہ اس دور کے انسانی طرز زندگی کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرسکیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ’العین‘ قصبیکی تاریخ 3000 سال پرانی ہے۔ وہاں پر ایک چھوٹا قلعہ اور کئی تاریخی عمارتیں اس کی عظمت رفتہ کی گواہی دیتی ہیں۔ اسلام کی آمد کے بعد اس علاقے کا طرز زندگی اور ماحول کافی بدل گیا۔ کھدائیوں سے مسجد کے کھنڈرات کے ساتھ پرانے برتن بھی ملے ہیں۔ خیا ہے کہ یہ برتن وضو کے لیے استعمال کئے جاتے رہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا