English   /   Kannada   /   Nawayathi

جعلی پاسپورٹس پر بحرین داخل ہونے والے 14 ایرانی گرفتار

share with us

دبئی:09؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بحرین کے سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جعلی پاسپورٹس اور مملکت میں داخل ہونے والے 14 مشتبہ ایرانی شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بحرین کے ’کریمینل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ‘ کیڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عبدالعزیز معیوف الرمیحی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ بحرین داخل ہونے والے 14 ایرانیوں کوگرفتار کیا گیا ہے۔ ان قبضے سے جعلی سفری دستاویزات اور جعلی پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔ یہ تمام افراد فرضی ناموں کے ساتھ ایک دوسرے ایشیائی ملک کے پاسپورٹس پر سفر کررہے تھے۔بیان میں بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو جعلی پاسپورٹس پربحرین داخل ہونے والے ایرانیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تو ان کی فوری تلاش شروع کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ ایرانیوں کی بحرین میں آمد میں پہلے سے بحرین میں موجود ایرانی نڑاد افراد نے سہولت فراہم کی ہے۔ ان کے سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا جا رہا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا