English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا ، جاپان میں طوفان نے تباہی مچا دی ، 12 ہلاک،نظام زندگی درہم برہم

share with us

ٹوکیو:05؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا اور جاپان ان دنوں شدید موسم کی لپیٹ میں ہیں، امریکا میں گورڈن جبکہ جاپان میں جے بی طوفان نے تباہی مچا دی، جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے ۔سمندری طوفان "جے بی"جاپان کے مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، دو سو پندرہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواں نے ہر چیز تہس نہس کر دی۔ مغربی جاپان میں طوفان کی وجہ سے نیلام کے لیے رکھی گئی درجنوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔شیکوکو اور کینسائی کے علاقوں میں چھ سو افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق 1993 کے بعد جاپان میں آنے والا یہ شدید ترین سمندری طوفان تھا۔ امریکا میں لوزیانا اور مسیسیپی میں سمندری طوفان گورڈن کے بعد ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔طوفان کی وجہ سے الباما مسیسیپی کی سرحد پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، نیشنل ہریکین سنٹر نے خبردار کیا ہے کہ گورڈن طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا