English   /   Kannada   /   Nawayathi

زمبابوئے دورے کیلئے ہندوستانی کر کٹ میں نیا چہرا:۔ فیض فضل

share with us

اور اپنے پہلے ہی سیزن میں انہوں نے اس سال جموں کشمیر کے خلاف 303 گیندوں میں112 رنز کی نا قابل یقین اننگ کھیل کر وردبھ کر کٹ ٹیم کو جیت دلائی اور ٹیم اپنی مو جود گی کا احساس کروایا،اور اسکے بعد اپنا بہترین مظاہرہ برقرار رکھتے ہو ئے مسلسل کئی سالوں تک وردبھ کر کٹ ٹیم کیلئے کھیلتے رہے، اس کے بعد انہوں 2009-10سے 2011-12 تک ریلوئے کر کٹ ٹیم کا حصہ بھی بنے، اور یہاں بھی اپنے بلے بازی کے جوہر دکھا تے رہے، اور خوب رنز بٹورتے رہے، اس دوران 2009 میں دنیا ئے کر کٹ کے سب سے متمول لیگ انڈین پرائمیر لیگ (آئی پی یل) میں انہیں با لی ووڈ کی اداکارہ شلپا شٹی کی ٹیم راجستھان رائیلس نے اپنی حصہ بنایا، اور وہ 2011 تک اس ٹیم سے جڑے رہے، اس دوران انہوں نے انڈین پرائمیر لیگ (آئی پی یل) میں راجستھان رائیلس سے تمام سیزن کیلئے کل 12 میا چس کھیلتے ہو ئے کل 183 رنز بنائے، اور فیض فضل وردبھ، ریلوئے اور آئی پی یل کے علاوہ انڈیا کی انڈر19،سنٹرل زون، ریسٹ آف انڈیا، انڈیا ریڈاور دیگر ٹیموں کے لئے بھی کھیل چکے ہیں، سن2004 میں بنگلہ دیش میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے انڈیا انڈر 19 میں انکا انتخاب عمل میں آ یا، مگر عین بنگلہ دیش روانہ سے قبل وہ زخمی ہو بیٹھے، جس کی وجہ سے انڈیا انڈر 19 ٹیم میں انکے جگہ دہلی کے شیکھر دھون کو بھیجا کیا گیا، جو آج ہندوستانی کر کٹ ٹیم میں سلامی بلے باز کے طور کھیل رہے ہیں، مگر یہ بھی ایک عجیب اتفاق ہی ہے کے زمبابوئے کے دورہ پر شیکھر دھون کو ریسٹ دیا گیا ہے، اور پہلی بار ہندوستانی ٹیم میں شامل کئے گئے فیض فضل شیکھر دھون کی جگہ پر ٹیم میں سلامی بلے باز کے طور پر اننگ کا آ غاز کر سکتے ہیں، 
زمبابوئے دورہ کیلئے فیض فضل کاانتخاب حیران کن نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف یہ انکی مسلسل محنت اور سخت جدوجہد کا نتیجہ ہے، کیو نکہ سال
2015-16 کا سیزن فیض فضل کیلئے انتہائی یادگار اور تا ریخی رہا،سال2015-16 رنجی سیزن میں انہوں نے کل 559 رنز بنائے،اور اس سال فیض فضل نے وجئے ہزارے ٹرافی میں شاندار بلے بازی کے جوہر دکھا ئے، اور اس ٹرافی میں انہوں نے کل 312 قیمتی رنز بنائے، اس کے علاوہ چھوڑے طرز کی کر کٹ ٹی 20- سید مشتاق علی ٹرافی میں بھی انہوں نے نا قابل یقین 265 رنز بنائے، اتنا ہی نہیں اس سال دیودھر ٹرافی میں فیض فضل نے انڈیا اے کی ٹیم سے کھیلتے ہو ئے112 گیندوں میں سنچری لگا تے ہو ئے اپنی ٹیم کو میا بی سے ہمکنار کروایا، اور انکا سب بہترین اور یادکار مظاہرہ اس سال ممبئی کے خلاف رہا ، ریسٹ آف انڈیا کی ٹیم سے کھیلتے ہو ئے انہوں نے شاندار سنچری لگائی، اور 480 کا نشانہ ریسٹ آف انڈیا نے فیض فضل کی اننگ کی بدولت ہی پورا کیا ، اور ایرانی ٹرافی پر قبصہ جمایا، اور 23 مئی 2016کو پہلی بار فیض فضل بھارتی کر کٹ ٹیم میں زمبابوئے دورے کیلئے منتخب کر لئے گئے جہاں تین یک روزہ اور تین ٹی 20-میا چس کھیلے جا ئیں گیں فیض فضل اب تک 78 فر سٹ کلاس میاچس کھیلتے ہو ئے 39.85کی اوسط سے 5186ہزار نز بنائے ہیں،جس میں دس سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں اوردو سو رنز انکا ہا ئی اسکور رہا ہے، اس کے علاوہ رائٹ ہینڈ میڈیم آرم سے گیند بازی کر تے ہو ئے 20 وکٹیں بھی لی ہیں،وہ آئی پی یل ۹ کا حصہ نہیں ہے، اور وہ فی الحال انگلینڈکے ایک چھوٹا سا مقام ہیٹن لی ہول نارتھ ایسٹ انگلینڈ کا ہیٹن لیونس کر کٹ کلب سے پر ائمیر ڈویژن نارتھ ایسٹ پرائمیر لیگ( درھم )کھیل رہے ہیں، جہاں انہوں نے دو سنچریاں فیض فضل2007 میں انگلینڈ کے یارک شائر لیگ بھی کھیل چکے ہیں، امید ہے کر کٹ کا یہ روشن ستارہ ملک کی نمائندگی کر تے ہو ئے ملک کے اندر و با ہر روشنی بکھیر تا رہے، 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا