English   /   Kannada   /   Nawayathi

گلاب کے پھولوں اور مساج کْرسیوں کے ساتھ عازمین حج کا بھرپور استقبال

share with us

مملکت کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی وہ شان دار خدمات اور انتظامات سے لطف اندوز ہوتے ہیں،عازمین حج

ریاض:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں مقامی حکام اور اہل کاروں کی جانب سے مسکراہٹ اور گلاب کے پھولوں کے ساتھ عازمین حج کے استقبال کا سلسلہ جاری ہے۔ عازمین کے پہنچنے کے فوری بعد مکہ مکرمہ میں استقبالیہ مرکز میں ٹھنڈے اور گرم مشروبات سے تواضع کی جاتی ہے۔ اس کے بعد عازمین کو اْن کے سفر کے لیے ضروری بعض لوازمات فراہم کیے جاتے ہیں جن میں دْھوپ سے بچنے کے لیے چھتری وغیرہ شامل ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مرکز میں مردوں اور خواتین کے آرام کے لیے دو علیحدہ ہال تیار کیے گئے ہیں۔ ان ہالوں میں مساج کے لیے مخصوص کرسیاں نصب کی گئی ہیں جن پر براجمان ہو کر عازمین اپنے سفر کی تھکاوٹ کو دْور کر سکتے ہیں۔ اس دوران عازمین حج کی رہ نمائی اور خدمت کے لیے مرکز کے مرد اور خواتین اہل کار ہر دم چاق و چوبند اور سرگرم ہوتے ہیں۔اس دوران مرکز پہنچنے والے مختلف ممالک کے عازمین نے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے بھرپور استقبال اور دیگر خدمات کے لیے انتہائی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کی حکومت کی جانب سے عازمین حج کو پیش کی جانے والی خدمات پر دل کی گہرائیوں سے اظہار تشکر کیا۔ عازمین کے مطابق مملکت کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی وہ شان دار خدمات اور انتظامات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا