English   /   Kannada   /   Nawayathi

موجودہ عالمی اقتصادی نظام محض ایک اقلیتی گروہ کے لیے بار آور ہے، صدرِ ترکی

share with us

:28؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)برکس اجلاس میں شرکت کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوان نے  جمہوریہ  جنوبی افریقہ میں  سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کی ۔اجلاس کے آخری روز سینڈ ٹاؤن سنٹر میں فیملی فوٹسیشن کا انعقاد شرکاء کی شراکت سے  کیا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم  کے عبوری  صدر کی حیثیت سے  سربراہی اجلاس میں مدعو کردہ صدر ایردوان نے بھی فیملی فوٹو گرافی سیشن میں شرکت کی۔صدرترکی نے برکس آؤٹ ریچ  اجلاس  اور ظہرانے  میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادیات کا موجودہ نظام ایک اقلیتی گروپ کے علاوہ کسی کے لیے بھی تسلی بخش نہیں  لہذا اس صورتحال  کو تبدیل کرنےکی ضرورت ہے۔انہوں نے  زور دیا کہ "زیادہ منصفانہ  اور غیر جانبدار بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ اداروں کے قیام کے زیر مقصد برکس  کے  ما تحت  اور ترکی میں علیحدہ علیحدہ   عمل درآمد کردہ امور  پر مشترکہ طور پر کام کیا جا سکتا ہے۔"

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا