English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی اہلکار سے براہ راست ملاقات کی، طالبان

share with us

کابل:28؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)افغان طالبان نے کہا ہے کہ اسکے نمائندوں نے ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے ساتھ براہ راست ملاقات کی ہے، جس میں امن مذاکرات کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ امریکا نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

      خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے طالبان جنگجوؤں کے ایک سنیئر اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی ایشیا کے لیے اعلیٰ ترین امریکی مندوب ایلس ویلز نے طالبان نمائندوں کے ساتھ پہلی مرتبہ براہ راست ملاقات کی ہے۔اس ملاقات کا مقصد افغان جنگ کے خاتمے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔ طالبان رہنما نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر اے پی کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے یہ ابتدائی ملاقات تھی۔اٹھائیس جولائی بروز ہفتہ اس طالبان رہنما نے اے پی سے گفتگو میں کہا کہ ’یہ ملاقات ابتدائی تھی اور اطراف نے مستقبل میں رابطوں اور مزید ملاقاتوں کے امکان پر بات چیت کی‘۔ اس طالبان رہنما کے بقول وہ میڈیا سے گفتگو کا مجاز نہیں، اس لیے اس کی شناخت ظاہر نہ کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ مستقبل میں ایسی ملاقات کب ہو نگی اور فریقین کون کون ہوں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ مستقبل میں بھی طالبان اور امریکی حکام کی براہ راست ملاقاتیں ضرور ہوں گی۔ادھر امریکا حکومت نے اس ملاقات کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ طالبان کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ افغانستان میں قیام امن کی خاطر امریکی حکومت ان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے۔ تاہم ماضی میں واشنگٹن حکومت ایسے مطالبات مسترد کرتی آئی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ افغان عوام یا حکومت کا نمائندہ نہیں، اس لیے وہ اس مذاکراتی عمل کی قیادت نہیں کرے گی۔

جمعرات کے دن ہی امریکی جرنل وال اسٹریٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ طالبان وفد نے قطر میں ایلس ویلس کے ساتھ ملاقات کی۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سترہ سالہ افغان جنگ کے خاتمے کی خاطر اس خاتون امریکی اہلکار نے طالبان کے ساتھ گفتگو میں مستقبل کی حکمت عملی پر بھی اظہار خیال کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا