English   /   Kannada   /   Nawayathi

داعش کے منظم حملوں سے شامی شہر سویدا میں تقریباً ڈھائی سو ہلاکتیں

share with us

سویدا :26؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی شام کے شہر سویدا میں جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے چار خودکش حملوں میں ہونے والی ہلاکتیں 246 ہو گئی ہیں۔ شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق سویدا میں ڈھائی سو کے قریب ہونے والی ہلاکتوں میں خواتین اور بچوں سمیت 135 عام شہری ہیں جبکہ بقیہ حکومت نواز فائٹرز تھے جو اپنے اپنے علاقوں کی حفاظت پر مامور تھے۔ سویدا پر کیے گئے حملے میں داعش کے چھپن جہادی بھی مارے گئے تھے۔ زیادہ تر ہلاک ہونے والوں کا تعلق ملکی اقلیت درُوز سے بتایا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کے تابوتوں کو حکومتی جھنڈے میں لپیٹا گیا تھا۔ سویدا کا صوبہ درُوز اکثریتی آبادی پر مشتمل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا