English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان انتخابات : عمران خان کی پارٹی کو برتری حاصل ، ،ملک بھر میں جشن مناتے نظر آئے پی ٹی ائی کارکنان

share with us

لاہور:26/جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان میں بدھ کو عام انتخابات کے لئے پولنگ اختتام پزیر ہوا۔ پولنگ ختم ہونے کے فوری بعد سے ملک بھر میں ووٹ شماری کا عمل شروع ہو گیا۔ ابھی تک کے رجحانات کے مطابق عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سب سے بڑی پارٹی بنکر ابھری ہے۔ پی ٹی آئی واضح اکثریت سے محض 16 نشست دو ہے۔ادھر رجحانات میں پیچھے ہونے کے بعد سے ہی نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور پارٹی کے سربراہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے غیر منصفانہ اور بے ایمانی والے انتخابات ہیں۔پاکستان کے عام انتخابات میں اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارٹی کو سبقت حاصل ہونے پر کارکنوں نے ملک بھر میں جشن منایا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں 113 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوچکی ہے۔ پارٹی کو سبقت حاصل ہونے اور کامیابی کے قوی امکانات پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جشن منانا شروع کردیا ہے۔پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف طریقوں سے جشن منایا، بعض مقامات پر آتش بازی کی گئی تو بعض مقامات پر ریلی کی شکل میں جشن منایا گیا۔ کراچی میں پی ٹی آئی نوجوان کارکنوں نے پارٹی کے پرچم کو لہراتے ہوئے جشن منایا اور اس موقع پر انہوں نے ڈانس بھی کیا۔ پشاور میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا اور انہوں نے پی ٹی آئی کی امکانی کامیابی پر زبردست مسرت کا اظہار کیا۔ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر نکل کر جشن منارہے ہیں بلکہ انہوں نے ووٹنگ کا وقت ختم ہوتے ہی جشن منانا شروع کردیا تھا۔پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے ٹویٹ بھی کردیا کہ قوم کو نیا پاکستان مبارک، وزیراعظم عمران خان۔خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں صبح 8 بجے سے پولنگ کا آغاز ہوا اور ووٹنگ کا سلسلہ شام 6 بجے تک جاری رہا۔ ابتدائی گھنٹوں میں ووٹنگ کا تناسب کم رہا جس کے باعث پی ایم ایل (ن)، پی ٹی آئی اور پی پی پی کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن سے رائے شماری کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے ان کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے رائے شماری کے اوقات میں اضافہ نہیں کیا۔ پولنگ کے دوران کئی مقامات پر تشدد کے واقعات بھی پیش آئے، بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ میں ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب خود کش دھماکے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ ووٹنگ ختم ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کی گئی، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو سبقت حاصل ہوئی۔ پاکستان کے معروف نیوز ویب سائٹ ’’ڈان‘‘ کے مطابق 47 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی پوری کی جاچکی ہے جس میں پی ٹی آئی نے سبقت حاصل کرتے ہوئے 113 نشستوں پر کامیابی پائی۔ جبکہ پی ایم ایل (ن) کو 64 اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 43، ایم کیو ایم کو 5، اور ایم ایم اے کو 9 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا