English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوربن کا زرعی ورکرزسے149 ملین پونڈز وصولی کی تحریک کے خاتمے کا عزم 

share with us

لندن:25؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) جریمی کوربن اس عزم کا اظہار کریں گے کہ کم تنخواہ پانے والے زرعی ورکرز کو 149 ملین پونڈز سے محروم کر دینے والی ایک کنزرویٹیو تحریک واپس لے لی جائے گی۔لیبر حکومت’ ایگریکلچرل ویجز بورڈ‘ کو بحال کردے گی جسے 2013 میں ڈیوڈ کیمرون حکومت نے ختم کر دیا تھا تاکہ انگلینڈ کو برطانیہ کے دیگر حصوں کے برابر لایا جائے۔ ڈورسیٹ میں ٹول پیوڈل مارٹرز فیسٹیول سے خطاب کے دوران لیبررہنما انتہائی کم اجرتیں پانے والے ملازمین کے استحصال کے خلاف تحریک کی واپسی کا موقف پیش کریں گے۔اس فیصلے کے نتیجے میں انگلش کنٹری سائیڈ بھر کے ورکرز کو لاکھوں پونڈز واپس مل جائیں گے جبکہ انہیں تنخواہ کے ساتھ تعطیلات ، بیماری کی تنخواہ اور آرام کے وقفے کی ضمانت بھی مل جائے گی۔مسٹر کوربن اپنی تقریر میں کہیں گے کہ ٹوریز کی جانب سے دیہی ورکرز کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔انگلش کنٹری سائیڈ میں زرعی ورکرز کو زرعی اجرت بورڈ ختم کرنے کے شرم ناک فیصلے کے ذریعے ان کے حق سے محروم رکھا گیا۔ وہ کہیں گے کہ ٹول پیوڈل تحریک میں جانیں قربان کرنے والوں کی جدوجہد جدید ٹریڈ یونین تحریک اور خودلیبر پارٹی کی اہمیت ظاہر کرتی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا