English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں ٹرمپ پالیسیوں کیخلاف مظاہرے جاری

share with us

واشنگٹن:25؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) امریکا میں ٹرمپ پالیسیوں کے مخالفین کے مظاہروں کا سلسلہ آٹھویں روز بھی جاری رہا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ پالیسیوں کے مخالفین نے آٹھویں روز بھی وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے ، صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف شدید احتجاج کیا۔سابق امریکی وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار رہیں ہلیری کلنٹن کے سابق مشیر نے جو احتجاجی مظاہرہ کرانے والی منتظم کمیٹی کا بھی حصہ ہیں نے اعلان کیا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ٹرمپ اور ان کی بیوی ملانیا ٹرمپ کو نیوجرسی میں تعطیلات گزارنے کے بعد واپس لوٹتے ہوئے بھی مظاہرین کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا