English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانچ ابھرتے اقتصادیات کے حامل ممالک کی تنظیم ’’برکس‘‘کا سربراہ اجلاس جوہانسبرگ میں شروع ہوگیا 

share with us

ترک صدر اور روسی ہم منصب کے مابین ملاقات متوقع 

ماسکو:25؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) 5ابھرتے اقتصادیات کے حامل ممالک کی تنظیم ’برکس‘ کا سربراہ اجلاس آج سے جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں شروع ہوگیا۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق اس تنظیم کے رکن ملکوں میں برازیل،روس،بھارت،چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔جو رہنما جوہانسبرگ پہنچ رہے ہیں ان میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کی شرکت یقینی ہے۔اس 3روزہ سمٹ کے حاشیے میں شریک لیڈروں کی آپس میں اور میزبان صدر سیرل رامافوسا کے درمیان ملاقاتوں کا بھی بتایا گیا ہے۔جوہانسبرگ میں ترکی اور روسی صدور کی ملاقات کا اعلان بھی کیا گیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا