English   /   Kannada   /   Nawayathi

رقم لینے کا الزام‘62سالہ جنوبی کورین رکن پارلیمنٹ نے خود کشی کر لی

share with us

سیؤل:24جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ روہوچان نے بدعنوانی کے الزامات پر دل برداشتہ ہوکر خود کشی کرلی ہے‘انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ اپنے فلیٹ کی 17ویں منزل سے کود کرکیا‘ان کی عمر62سال تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 3مرتبہ کے قانون ساز اسمبلی کے رکن روہوچان پر کوریا کے معروف بلاگر ’’ڈروکنگ‘‘ سے 44 ہزار ڈالر ز کی رقم لینے کا الزام تھا‘رکن پارلیمنٹ روہوچان کو سوشل میڈیاپر زبردست تنقید کا سامنا تھا‘جس پروہ سخت دل برداشتہ تھے۔انہوں نے ایک مرتبہ رقم کو لینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ رقم کی لین دین کا معاملہ الگ اور مختلف نوعیت کا میں اس رقم کے عوض انہیں کسی قسم کا فائدہ پہنچنانے کا وعدہ نہیں کیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا