English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی یونین کیساتھ اکتوبر تک سمجھوتہ طے پا سکتا ہے‘برطانیہ

share with us

لندن:24جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ کے وزیر بریگزٹ ڈومنیک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان اکتوبر سے پہلے معاہدہ طے پا سکتا ہے۔منگل کو برطانوی وزیر بریگزٹ نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ برطانیہ نے ممکنہ طور پر کوئی سمجھوتہ طے نہ پانے کے بعد کی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے بھی خود کو تیارکر لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں مذاکرات کیلئے وہ (کل) جمعرات کو برسلز جانے والے ہیں‘یہ ایسی حالت میں کہ برطانیہ میں بریگزٹ کے مخالفین نے وارننگ دی کہ اگر اس بارے میں کوئی سمجھوتہ طے نہیں پاتا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ مجوزہ منصوبے کے تحت برطانیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کی نوعیت کے بارے میں سمجھوتہ طے پائے جائیگا۔واضح رہے کہ برطانیہ نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک آئندہ سال مارچ تک یورپی یونین سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہو جائیگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا