English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹلی ریسکیو کیے گئے تارکین وطن کو قبول کرنے پر راضی ہو گیا 

share with us

یورپی یونین اس سلسلے میں آئندہ 5ہفتوں میں ایک حل پیش کر دی گی،اطالوی وزیرخارجہ کی گفتگو

روم :24جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)اٹلی نے بحیرہء روم میں ریسکیو کیے جانے والے تارکین وطن کو قبول کرنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جب تک یورپی یونین اس بابت ایک حکمت عملی وضع نہیں کرتی اور ان تارکین وطن کو مناسب انداز سے مختلف یورپی ریاستوں میں تقسیم کرنے پر اتفاق نہیں ہو جاتا،اٹلی تب تک ان تارکین وطن کو قبول کرتا رہے گا۔منگل کو اطالوی وزیرخارجہ اینزو ماؤیرو نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اپنے ہم منصب ہائیکو ماس سے ملاقات کی‘بعداز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اطالوی وزیر خارجہ اینزوماؤیرو کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اس سلسلے میں اگلے 5ہفتوں میں ایک حل پیش کر دی گی‘اس عرصے میں اٹلی بحیرہء روم میں ریسکیو کیے جانے والے تارکین وطن کو اپنے ہاں آنے کی اجازت دیدے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا