English   /   Kannada   /   Nawayathi

یونان : جنگلات میں لگی آگ سے 60 افراد ہلاک

share with us

ایتھنز:24جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریبی جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے 60افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔اطلاعات کے مطابق یونانی حکومت کے ترجمان ڈمٹریز تزاناکوپولوز نے کہا کہ 'آگ کی وجہ سے 60افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 104 زخمی ہیں اور 11 افراد کی حالت نازک ہے۔

منگل کے روز حکام نے بتا یا کہ رافینا کے علاقے سے مزید 26 لاشیں ملی ہیں۔ یونانی حکومت نے آگ پر قابو پانے کے لیے بیرونی ممالک سے امداد کا مطالبہ کیا ہے۔آگ پر قابو پانے کے لیے سیکڑوں فیئرفائٹر جدوجہد کر رہے ہیں۔ ملک کی دارالحکومت ایتھنز کے پاس کے تمام گھروں کو خالی کرا دیا گیا ہے۔وزیر اعظم الیکس ٹسپراز نے بتایا کہ 'آگ پر قابو پانے کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں'۔ 

اطلاعات کے مطابق آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والے زیادہ تر لوگ ماتی سے تعلق رکھتے ہیں، ان میں سے کچھ لوگ اپنے گھر میں اورکچھ لوگ کار میں ہلاک ہوئے۔ ملحوظ رہے کہ ماتی دارالحکومت ایتھنز سے 25 میل دور ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں نظرآ رہا ہے کہ عمارتیں گر رہی ہیں، آسمان میں نارنگی دھواں چھایا ہے اور لوگ اپنی کار سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں لوگ آگ کی لپٹ سے بچنے کے لیے سمندر کے پانی میں جا رہے ہیں۔وزیر اعظم تسپراز نے کہا کہ 'ایمرجنسی فورسز کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے اور اٹکا ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے'۔ حکومت نے آگ پر قابو پانے کے لیے یورپی ممالک سے ہیلی کاپٹر کا مطالبہ کیا ہے۔ آگ پر قابو نہ پانے کی صورت میں ایتھنز کے قریبی ریاست کوسٹل کے لوگوں سے پیر کے روز کہا گیا کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکل جائیں۔ سیکڑو بچوں کو بھی ہالی ڈے کیمپ سے باہر کر دیا گیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا