English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمٹہ : مچھلی شکار کے دوران ایک شخص لاپتہ ، سمندر کی طغیانی میں پھنس کرموت واقع ہونے کا خدشہ 

share with us

 

کمٹہ 03؍ جولائی 2018(فکروخبرنیوز) تعلقہ کے ہبن گری ساحل سمندر پر مچھلی شکار کے دوران ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی واردات آج صبح پیش آئی ہے۔ خدشہ ہے کہ سمندر کی طغیانی میں پھنس کر اس موت واقع ہوگئی ہو ، ماہی گیر کی شناخت احمد ملا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل رات مچھلی شکار کے لیے گیا ہوا تھا۔ جب وہ موجوں میں رہ کر جال چھوڑ رہا تھا اس دوران تیز بہاؤ کی زد میں آکر وہ لاپتہ ہوگیا۔ اپنے ساتھ مچھلی شکار کے لیے لے جانے والا جال مل گیا ہے لیکن اب تک اس شخص کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس کی زندگی کا اکثر حصہ مچھلی شکار میں ہی گذرا ہے اور وہ بڑا اچھا تیراک بھی ہے۔ کچھ دنوں سے سمندر میں طغیانی ہے لیکن اس دوران بھی بہت سے لوگ ہمت کے ساتھ مچھلی شکار کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ احمد ملا کو کامیابی نہیں مل سکی ۔ لاپتہ شخص کی تلاش میں کثیر تعداد میں لوگ ساحل سمندر پر جمع ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگ آج رات بھی لاش کی تلاش میں گذارنے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی کی وجہ سے کوئی بھی شخص چھوٹی کشتیاں لے بھی سمندر میں اترنے کی جرأت نہیں کرسکتا اس لیے اس کی تلاش رکاوٹیں سامنے آرہی ہیں۔ فی الحال مقامی لوگ اس کی تلاش میں ہے۔ کمٹہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا