English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادارہ لرن قرآن کی جانب سے آن لائن منعقدہ مسابقہ کے نتائج کا اعلان 

share with us

امتیازی نمبرات سے کامیاب بچوں کے درمیان انعامات کی تقسیم 

ادارہ کی قرآنی خدمات لائق تحسین : مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی 

بھٹکل 02؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) ادارہ لرن قرآن کی جانب سے بچوں میں قرآن کی تلاوت کا شوق پیدا کرنے کے لیے منعقدہ آن لائن پروگرام کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے۔ یاد رہے کہ مذکورہ ادارہ کی جانب سے رمضان المبارک کی مناسبت سے پندرہ سال سے کم عمر بچوں کے لیے آن لائن قرآن کریم کا مسابقہ منعقد کیا گیا تھا جس میں بھٹکل ومضافات سے پاؤنے تین سو بچوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنی قسمت آزمائی۔ نوائط کالونی اہم شاہراہ پر واقع لرن قرآن دفتر میں منعقدہ انعامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانامقبول احمد کوبٹے ندوی نے ادارہ کی کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے اندر قرآن کا شوق پیدا کرنے کے لیے اسطرح کے مسابقہ بہت ہی مفید اور معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس دور میں جبکہ ہر ایک اپنا وقت موبائل پر استعمال کررہا ہے ، قران کریم کی طرف بچوں کی توجہ مبذول کرانے کا کام مستحسن ہے۔ مولانا نے کہا کہ جامعہ اور انجمن کے طلباء مل کر نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ مل کر قرآن کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں اور ماشاء اللہ بہت اچھا کام کررہے ہیں۔مولانا نے مزید کہا کہ اس ادارہ کے ماتحت قرآن کریم سے خصوصی لگاؤ پیدا کرنے اور تجوید کے ساتھ اس کے معانی پر غوروخوض کی دعوت کے ساتھ خصوصی کلاسس کا بھی نظم کیاجاتا ہے جس سے نوجوانوں کے درمیان قرآن کی محبت پیدا ہوجاتی ہے اور آگے چل کر قرآن کریم کے مطالعہ کی طرف یہ چیز رغبت دلاتی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے مؤقر شخصیات نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اپنے مفید تأثرات سے نوازا اور ادارہ لرن قرآن کے ذریعہ پوری دنیا میں قرآنی پیغام عام کرنے کی امید بھی ظاہر کی۔ پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی ، مولانا ارشاد صدیقی ندوی ، مولانا قاری عبدالعظیم صاحب ، ادارہ لرن قرآن کے سرپرست مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی قابلِ ذکر ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا