English   /   Kannada   /   Nawayathi

نلن کمار کتیل مضحکہ خیز ایم پی ہیں : سابق ایم ایل اے رمناتھ رائے کا نلن کمار کے بیان پر تبصرہ 

share with us

منگلورو 02؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیرا کے ایم پی نلن کمار کتیل کے بارے میں سابق ایم ایل اے رمناتھ رائے نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز ایم پی قرار دیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسروں کے ذریعہ ہونے والے ترقیاتی کاموں کا وہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ اور وہ نہیں جانتے کہ ذمہ داری کسے کہتے ہیں ؟ وہ سماج میں اشتعال انگیز بیانات سے اپنی اچھائی سامنے لانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ان کی جانب سے کچھ بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ حال ہی میں شعلہ پور سڑک کی تعمیراتی کام میں انہوں نے مجھے ، ابھے چندرا جین اور محی الدین کو موردِ الزام ٹہرایا تھا مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ اس معاملہ میں کارکلا کے ایم ایل اے کا نام کیوں نہیں آیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شعلہ پور ۔ منگلورو سڑک کے سلسلہ میں کئی سارے مسائل ہیں۔ خصوصاً اراضی کا تنازعہ ہے۔ ہم نے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ تین نشستیں منعقد کرکے اس معاملہ کو سلجھانے کی کوشش بھی ہے جن میٹنگوں میں ایم پی نلن کمار کتیل غیر حاضر رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا