English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوری لنکیش قتل کیس: خصوصی ٹیم کا نیا انکشاف

share with us

صحافی گوری لنکیش کے قتل کی جانچ کرنے والی خصوصی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے پھر ایک نیا انکشاف کیا ہے۔ٹیم کے مطابق قتل میں ملوث ہندوتوا تنظیم نے ریاست میں گزشتہ پانچ برسوں میں اپنے ایجنڈوں کو پورا کرنے کے لیے تقریباً 60 کارکنان کو تشدد پھیلانے کے لیے باضابطہ طو پر تقرری کی تھی۔ 
ٹیم کو گوری لنکیش قتل کیس کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ سخت گیر ہندوتوا تنظیم نے فلم پدماوت کی ریلیز کے وقت گزشتہ نومبر میں تشدد پھیلانے کے لیے ایک شخص کو کرایے پر بلایا تھا۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ 60 لوگوں میں سے تقریباً نصف کو مضر سرگرمیوں کو انجام دینے اور شرپسندی پھیلانے کے لیے باضابطہ مقرر کیا گیا تھا۔ اس تعلق سے محکمہ سکیورٹی کے انٹرنل ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 سمتبر کو گوری لنکیش قتل کیس میں ایس آئی ٹی نے سناتن سنستھان، ہندو یوا سینا اور سری رام سینا سے منسلک 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان تمام کا  تعلق سخت گیر ہندو تنظیموں سے ہے۔ایس آئی ٹی کے انکشاف کے مطابق تقرر کیے گئے لوگوں کو پیٹرول بم پھینکنے اور اسلحہ استعمال کرنے کی ٹرینگ دی جاتی تھی۔گوری لنکیش کے قاتل واگھمارے کی شناخت رام سینا کے لیے کارکن کی تقرری کرنے کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کو 2012 میں پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم میں وجےپورہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور 2014 میں جیل سے ان کی رہائی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ ایس آئی ٹی نے گزشتہ چند روز قبل گوری لنکیش قتل کیس میں کے ٹی نوین نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد سے اس معاملے میں نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ برس 5 ستمبر کو معروف صحافی گوری لنکیش کو کچھ شرپسندوں نے ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا