English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاسرگوڈ : کار اور ٹینکر کے درمیان بھیانک تصادم ، ایک شخص ہلاک 

share with us

 

کاسرگوڈ : یکم جولائی 2018(فکروخبر نیوز) کار او رٹینکر کے درمیان پیش آئے بھیانک تصادم میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی واردات چوکی کلانگائی میں پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت سجیر (27) مقیم موگرل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق سجیر کے گھر آج نو مولود بچہ کے نام رکھنے کا ایک پروگرام منعقد کیا گیاتھا جس کی تیاری کے لیے وہ کاسرگوڈ جارہا تھا۔ اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں کارکو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ لاری بھی حادثہ کے بعد ایک چھوٹی سے کھائی میں چلی گئی ہے۔ حادثہ کے بعد سجیر کار میں بری طرح پھنس گیا۔ موقعۂ واردات پر موجود لوگوں نے کسی طرح اسے کار سے نکال اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ حادثہ کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹرافک کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا