English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترکنڑا کے ایم پی آننت کمار ہیگڈے کا بھٹکل دورہ ، جائزاتی میٹنگ کا انعقاد 

share with us

محکمۂ اقلیت کے افسر کو میٹنگ سے باہر کا راستہ دکھایا 

بھٹکل 30؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) اترکنڑا ضلع کے ممبرپارلیمنٹ اور مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے نے آج شہر کا دورہ کیا ۔ موقع کی مناسبت سے تعلقہ پنچایت دفتر میں جائزاتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف محکموں کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔ مرکزی وزیر نے محکمے کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں وہیں چند محکموں کے کام پر عدمِ اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سخت سست بھی سنایا۔ محکمۂ اقلیت کے کے ذمہ دار کو مطلوبہ معلومات نہ دینے پر انہیں میٹنگ سے باہر کا راستہ دکھایا۔ آننت کمار نے کہا کہ جب تمہارے پاس معلومات ہی نہیں ہے تو تمہیں میٹنگ میں رہنے کا حق نہیں ہے ۔ جب معلومات آپ لوگوں کے پاس نہیں رہے گی تو آپ عوام کا کیا کام کروگے؟ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جا نب سے جو بجٹ مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے جاری کیا جاتا ہے اس سے عوام کو فائدہ پہنچنا ضروری ہے۔ میں ان روپیوں کی تفصیلات کے بارے میں جانا نہیں چاہتا بلکہ مجھے یہ چاہیے کہ ان پیسوں سے عوام فائدہ اٹھاری ہے یا نہیں ۔ اگر عوام تک مرکزی سرکاری کی جانب سے جاری اسکیمیں نہیں پہنچ رہی ہیں تو اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ مرکزی وزیر نے مختلف اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اسکیموں سے عوام فائدہ اٹھارہی ہیں۔ خصوصاً اپاہج لوگوں کے لیے مرکزی سرکاری نے کچھ مخصوص اسکیمیں جاری کی ہیں جس کی تفصیلات انہوں نے محکموں کے ذمہ داران کے سامنے رکھی اس موقع پر ایم ایل اے سنیل نائک اور دیگر موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر کسی بھی طرح کا تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اپنے خاص لہجہ میں کہا کہ تمہیں اس کے علاوہ پوچھنے کے لیے کچھ موضوعات ہی نہیں رہتے ۔ خیال رہے کہ دو دن قبل وزیر موصوف نے ریاستی سرکار کو لے کر متنازعہ تبصرہ کیا تھا جس پر کانگریس کی جانب سے پلٹ وار بھی کیا گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا