English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت سازی کی امیدوں نے نہیں توڑا دم ، یڈیورپا کی نگاہیں کانگریس جے ڈی ایس رہنمائوں پر مرکوز، دونوں پارٹیوں کے رہنما بی جے پی میں شامل ہونا چاہیں تو کریں گے خیر مقدم ، یڈی یورپا

share with us

بنگلور:30؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست میں کانگریس اور جے ڈی ایس نے مشترکہ حکومت سازی ضرور کی ہے، لیکن ریاست میں سیاسی جوڑ توڑ سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ بی جے پی کی نگاہیں ابھی بھی دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں پر مرکوز ہیں ،ریاست میں یہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ابھی بھی حکومت سازی کی امید باندھے ہوئے ہےکرناٹک میں بی جے پی کے صدر بی ایس یدیورپا کا کہنا ہے کہ 'اگر کانگریس اور جے ڈی ایس کے رہنما ہماری جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو اُن کا خیر مقدم ہے'۔اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'نئے لوگوں سے خوف زدہ نہ ہوں، ہم سب مشترکہ طور پر کام کریں گے'۔ریاست کے سابق وزیراعلیٰ یدیورپا کا ماننا ہے کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان ناپاک اتحاد ہے اور یہ جلد ہی ٹوٹ جائے گا۔ اُن کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت عدم استحکام ہے۔یدیورپا نے کہا کہ 'ہم بجٹ پیش کرنے تک انتظار کریں گے اُس کے بعد ہم اگلا قدم اٹھائیں گے'۔بنگلور میں اپنی پارٹی کے رہنما سے خطاب کرتے ہوئے یدیورپا نے کہا کہ 'میں اپنے تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایماندار اور باصلاحیت رہنماؤں کو پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کریں جو لوگ بی جے پی میں شامل ہونے کے خواہش مند ہیں ہمیں اُن کے گھروں تک جانا ہوگا اور لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی پارٹی کو مزید مستحکم کرنا ہوگا'۔قبل ازاں جمعہ کے روز یدیورپا نے دعویٰ کیا تھا کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کئی رہنما بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا