English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹائیگر وحشی ہوگیا ہے اب اسے جنگل بھیجنے کی ضرورت ہے : ویرپا موئلی کا آنت کمار پر پلٹ وار 

share with us

بنگلورو 30؍ جون 2018(فکروخبر نیوز ) آننت کمار کے مودی کو ٹائیگر کہے جانے والے بیان پر کانگریسی لیڈر ویرپا موئلی نے پلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر وحشی ہوگیا ہے اب اسے جنگل بھیجنے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ایک ساتھ نریندر مودی کو شکست دینے کے لیے متحدہ محاذ پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا بندر ، بھیڑیاں لومڑیاں ٹائیگر کو شکست دینے کے لیے متحد ہوگئے ہیں۔ اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ٹائیگر کو جیت دلائی جائے یا اس سے کم ترجانوروں کو ؟ 
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آننت کمار ہیگڈے اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر شہ سرخیوں میں رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے دلتوں کو کتے کہے جانے والے بیان پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی طرح گذشتہ دسمبر میں انہوں نے ہندوستانی آئین کو بدلنے کی بات کہنے پر کئی سیاسی لیڈران اور عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے بڑی ہزیمت اٹھانی پڑی تھی اور پارلیمانی اجلاس کے دوران ان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا