English   /   Kannada   /   Nawayathi

آننت کمار ہیگڈے نےمرکزی حکومت کی اسکیموں پر عمل درآمد کرنے میں کوتاہی برتنے پر افسران کو لیا آڑے ہاتھوں

share with us

کاروار 28؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) مرکزی وزیر اور اترکنڑا کے ممبرپارلیمنٹ آننت کمار ہیگڈے کی جانب سے افسران کی میٹنگ میں مرکزی حکومت کی اسکیموں پر عمل درآمد کرنے کے سلسلہ میں کوتاہی برتنے پر انہیں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ میٹنگوں میں تمام تر تفصیلات کے ساتھ میٹنگ میں حاضر ہوں اور مجھے اس بات کا پورا ثبوت چاہیے کہ ان اسکیموں سے عوام فائدہ اٹھارہی ہے۔ میٹنگ کی صدارت کررہے ایم پی نے گذشتہ چار سال سے مرکزی سرکار کی جانب سے منظور شدہ اسکیموں پر عمل درآمد نہ ہونے کی خصوصی طور پر جی ایس پاٹل اور آر وی چتاواڑی پر برس پڑے جب انہوں نے کہا سڑک اور عمارتوں کے 37پروجیکٹس میں سے 34پروجیکٹس کا کام ضلع بیلگام کے کتور اور خانہ پور میں جاری ہے ۔ اس پر ایم پی نے کہا کہ آپ چار سال سے یہی جواب دے رہے ہیں ۔ ایم پی نے میٹنگ میں ہیسکام افسران کو بھی نہیں بخشا ، انہو ں نے کہا کہ مرکزی حکومت پورے ہندوستان کو بجلی فراہم کرنے کی کوشش میں لگی ہے اور آپ کی طرح بہار اور چھتیس گڑھ میں کام کرنے والے کام کررہے ہیں ، آپ صرف اترکنڑا ضلع میں بجلی فراہم نہیں کرپارہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع ہیلتھ افسر نے بھی طب سے جڑی تمام معلومات ایم پی کے سامنے رکھی۔ ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے تفصیلات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ کل 851پروجیکٹس میں 838پروجیکٹس کو اجازت نامہ مل چکا ہے جس میں سے 281پروجیکٹس پر کام ہوچکا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سریش اٹنل اور دیگر محکمہ کے افسران موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا