English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمضان المبارک میں عبادت کا اہتمام کرنے پر بھٹکل منیری مسجد کے شبینہ مکتب کے طلباء کے درمیان تقسیم کیے گئے خصوصی انعامات 

share with us

 

بھٹکل 27؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) ننھے منے بچوں میں دینی شوق پیدا کرنے اور ان کے درمیان انعامات تقسیم کرکے عبادت کی طرف رغبت دلانے کی غرض سے شہر کے جامعہ آباد روڈ حنیف آباد کراس پر واقع مسجد منیری میں ایک مختصر پروگرام بعد عشاء منعقد کیا گیا۔ فکروخبر کے مطابق دراصل رمضان سے قبل شبینہ مکتب میں زیر تعلیم بچوں کے لیے رمضان المبارک میں عبادت کا اہتمام کرنے اور زیادہ ختمِ قرآن کرنے پر انہیں انعامات سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اعلان کے مطابق آج بعد عشاء منعقدہ تقریب میں کئی ایک بچوں کے درمیان خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر طلباء کی ہمت افزائی کے لیے بھی انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مسجد کے امام مولانا احمد ندوی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد سے طلباء میں عبادت کا شوق بھی پیدا ہوتا ہے اور شبینہ مکتب سے بھی ان کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے اہلِ محلہ سے درخواست کی کہ اپنے بچوں کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لیے انہیں پابندی کے ساتھ شبینہ مکتب میں ضرور بھیجیں ۔محلہ کے ذمہ داروں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان طلباء کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا