English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعود ی عرب : ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے سوا لاکھ خواتین کی درخواستیں

share with us

ریا ض:25؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دی ہیںغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے الریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ملک میں خواتین کو پیشہ وارانہ انداز میں ڈروائیونگ سکھانے کے لیے 6 ٹریننگ مراکز قائم کیے ہیں جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار خواتین نے تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی خواہاں خواتین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔میجر جنرل منصور الترکی نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ڈرائیونگ کی آزادی اور اپنے حق کے استعمال کے ساتھ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں اور ٹریفک کے ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندیں کریں۔ انہوں نے محکمہ انسداد ہراسانی کو بھی متحرک رہنے کی تاکید کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا