English   /   Kannada   /   Nawayathi

گاڑی چلانے والی خواتین اپنی اور افراد کی سلامتی کا خیال رکھیں :سعودی ٹریفک پولیس

share with us

جدہ:25؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت کے شروعات میں سعودی ٹریفک پولیس نے سعودی خواتین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاڑی چلانے سے قبل اپنی اور دیگر افراد کی سلامتی کے لئے چند امور کا خیال رکھیں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ٹریفک پولیس نے اپنے ٹویٹراکاﺅنٹ پر سعودی خواتین کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ آج سے مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ہوگی جس کےلئے خواتین کو چاہئے کہ وہ ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں ۔ ٹویٹر پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ گاڑی چلانے سے قبل خواتین چند باتوں کا خیال رکھیں جن میں سب سے پہلے گاڑیوں کے ٹائر کو چیک کریں کہ اگر ان میں ہوا کا تناسب کم ہے تواسے برابر کروائیں ۔ گاڑی کی ہیڈ لائٹس کو چیک کریں ۔ بریک لائٹس بہت اہم ہو تی ہیں گاڑی چلانے سے قبل اس امر کی بھی یقین دہانی کر لیں کہ بریک لائٹس درست طور پر کام کررہی ہیں ۔ گاڑی کا باقاعدہ فنی معائنہ کروائیں تاکہ فنی خرابی کی بروقت اصلا ح کروائی جاسکے اس طرح اضافی خرچ سے بچا جاسکتا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا