English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادارہ کا ترقی کا راز یہ ہے کہ ذمہ داروں کے بچے ا س میں تعلیم حاصل کریں۔ : مولانا خواجہ معین الدین ندوی 

share with us

انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے زیر اہتمام ’’ الفطرہ ‘‘ اسکول کا قیام عمل میں آیا 

بھٹکل 24؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) شہر کا سب سے قدیم تعلیمی ادارہ انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کی جانب سے دینی بنیادوں پر عصری تعلیم دلانے کے لیے ’’ الفطرہ ‘‘ اسکول کا قیام عمل میں آیا جس کا افتتاح قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل واستاد حدیث وفقہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچہ اسلام پر پیدا ہوتا ہے لیکن اس کے والدین اور اس کو ملنے والا ماحول اس کو دسرے مذاہب کی طرف لے جاتا ہے۔لہذا ہمیں اللہ نے اسلام کی دولت سے نوازا ہے ہم اس بات کی کوشش کریں کہ ہم اگلی نسل کو اسلام پر باقی رکھنے کے لیے کوششیں کریں جس کی ایک کڑی یہاں نظر آرہی ہے۔ مولانا نے کہا کہ انجمن کی جانب سے اس اسکول کا قیام بہت پہلے ہونا چاہیے لیکن ہر چیز کاایک وقت ہوتا ہے اور اس کا بھی وقت متعین تھا ۔مولانا ایک اہم چیز کی طرف ذمہ داروں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ادارہ کا ترقی کا راز ہے کہ ذمہ داروں کے بچے اس اسکول میں تعلیم حاصل کریں۔ جب تک ہمارے بچے اپنے اداروں او راسکولوں میں داخل نہیں ہوں گے ہمیں اس کی ترقی کی وہ فکر نہیں ہوسکتی جو ہونی چاہیے۔ ہمارے بچے منگلور اور بنگلور میں پڑھیں اور ہم یہ اسکول دوسروں کے لیے قائم کریں تو ادارہ ترقی نہیں کرسکتا اور یہی دنیا کا اصول ہے۔ مولانا نے اس اسکول کے قیام پرانجمن کے ذمہ داروں کو مبارکباد بھی پیش کی ۔ انجمن کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل صاحب نے اپنے تأثرات میں کہا کہ اس اسکول میں زیر تعلیم آپ کا تین سالہ بچہ چھ سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے تجوید اور مخارج کے ساتھ قرآن پڑھنے لگے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم سے بھی آراستہ ہوگا۔ پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی جناب یوسف صاحب نے بھی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالعظیم ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا