English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک لڑاکا طیاروں کی شمالی عراق میں پھر بمباری

share with us

انقرہ:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترک لڑاکا طیاروں کی جانب سے شمالی عراقی علاقے قندیل میں ایک مرتبہ پھر کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایردوآن نے کہا کہ ان تازہ حملوں میں اس تنظیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدف بنایا گیا۔ عراقی علاقے قندیل میں ترک فضائیہ کے حملوں میں حالیہ کچھ روز میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ انقرہ حکومت کا الزام ہے کہ قندیل ہی کے علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی کے اہم رہنما روپوش ہیں۔ ترک حکومت کے مطابق شمالی عراق میں ترک فوجی بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا