English   /   Kannada   /   Nawayathi

میکسیکو کی جوابی کارروائی،امریکی مصنوعات پر 20 تا 25 فیصد ڈیوٹی عائد

share with us

میکسیکو سٹی:06؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)میکسیکو کی حکومت نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کر دیئے۔ قبل ازیں امریکا نے میکسیکو سے سٹیل اور ایلومینم کی درآمد پر بھاری ڈیوٹیز عائد کی تھیں۔میکسیکو کی حکومت کی طرف سے جن امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کئے گئے ہیں ان میں وہسکی، پنیر، سٹیل،بربن اور خنزیر کا گوشت شامل ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے میکسیکو کے ساتھ ساتھ کینیڈا اور یورپی یونین کے رکن ممالک جسے اتحادیوں سے سٹیل اور ایلومینم کی درآمد پر محصولات عائد کئے تھے جس پر ان تمام ممالک کے امریکا سے تعلقات کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو امریکا سے خنزیر کے گوشت کی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ میکسیکو نے امریکا سے سٹیل کی مصنوعات پر تقریبا 25 فیصد اور دیگر امریکی مصنوعات پر 20 تا 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا