English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی صدر نے چینی ہم منصب کو قابل اعتماد دوست قرار دیدیا 

share with us

میری سالگرہ منانے والے شی جن پنگ واحد صدر ،ان میں بہترین انداز میں کام کرنے کی صلاحیتیں موجود ہیں،ولا دیمیر پیوٹن

ماسکو:06؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ روس چین کیساتھ شراکت داری،اتحادی اور دوستی کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔چینی نشریاتی ادارے کے مطابق روس اور چین پڑوسی ممالک ہیں اور باہمی مفادات کی بنیاد پر ایسے تعلقات قائم ہوئے ہیں،جس کی مثال موجودہ دنیا میں نہیں ملتی۔2001 میں روس اور چین نے ہمسائیگی کی دوستانہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے جس نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کیلئے بنیاد رکھی ہے،اپنے اپنے ملک کی تعمیر،عوام کی خوشحالی کے حوالے سے دیگر اتفاق رائے نے روس اور چین کو منسلک کر دیا ہے۔گزشتہ روز چینی ٹی وی چینل کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوے روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ شی جن پنگ ان کی سالگرہ منانے والے واحد صدر ہیں،ان کیلئے وہ ایک مناسب شراکت دار،قابل اعتماد اور اچھے دوست ہیں،شی جن پنگ دوسرے ممالک کے سربراہوں کی طرح کام کو بہترین انداز میں کرنا چاہتے ہیں اور اپنے عوام کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں،وہ بہت لائق ہیں،ان کیساتھ عالمی صورتحال اور اقتصادی معاملے پر تبادلہ خیال کرنا بہت دلچسپ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا