English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوئٹے مالا، آتش فشاں فیوگو کی تباہ کاریاں جاری،ہلاکتوں کی تعداد75ہوگئی ،معصوم بچی کو بچا لیا گیا

share with us

گوئٹے مالا سٹی:06؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)وسطی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں فیوگو کی تباہ کاریوں کے دوران امدادی کارکنوں نے چند ماہ کی بچی کو بچا لیا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔ آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔گوئٹے مالا نیشنل سول پولیس نے ویڈیو اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ امدادی کارکن راکھ میں دبے گھر سے بچی کو گود میں اٹھائے نکلتا دکھائی دیتا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گھر میں موجود دوسرے افراد کو بھی نکال لیا ہے۔ ادھر دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے چالیس کلومیٹر دور آتش فشاں فیوگو پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی، حکام کا کہنا ہے 200 کے لگ بھگ افراد لاپتہ ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا