English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کے لئے جاسوسی کا الزام ،امریکی شہری گرفتار

share with us

واشنگٹن:05؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی فوج کے خفیہ ادارے کے ایک سابق اہلکار کو چین کے لیے جاسوسی  کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس شخص کو چین روانہ ہونے سے قبل ایک امریکی ہوائی اڈے سے ایف بی آئی نے حراست میں لیا۔امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ ریاست یُوٹاہ کے رہائشی اٹھاون سالہ رون روکول ہینسن کو اس وقت حراست میں لیا گیا، جب وہ سیاٹل کے ہوائی اڈے سے چین کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ ان کے پاس سے کچھ خفیہ مواد بھی برآمد ہوا تھا۔ہینسن کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں امریکی عسکری معلومات اور ٹیکنالوجی کی تفصیلات چین کو فراہم کرنے کے لیے آٹھ لاکھ ڈالر ادا کیے گئے تھے۔ہینسن کے بارے بتایا گیا ہے کہ وہ امریکی فوج کے سگنلز انٹیلیجنس کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں۔ وہ چینی اور روسی زبان روانی سے بولتے ہیں۔ انہیں 2006ء میں ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی (ڈی آئی اے) میں بیرون ملک خفیہ  اثاثوں کے منتظم کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔ وہ بیجنگ کے دفتر میں تعینات کیے گئے تھے اور اس دوران ہی ہینسن کے چینی خفیہ ادارے سے رابطے ہوئے تھے۔تفتیش کاروں کے مطابق ہینسن چینی خفیہ اداروں کے اہلکاروں سے مسلسل ملاقاتیں کرتے رہے تھے اور انہوں نے ان ملاقاتوں کا کبھی تذکرہ بھی نہیں کیا تھا۔ وہ چینی اہلکاروں کی جانب سے فراہم کیا گیا ایک موبائل فون استعمال کرتے تھے اور ایسی معلومات جمع کرنے کی کوشش  کرتے تھے، جن تک ان کی رسائی نہیں ہونی چاہیے تھی۔تفتیش کاروں کے مطابق ہینسن چینی خفیہ اداروں کے اہلکاروں سے مسلسل ملاقاتیں کرتے رہے تھے اور انہوں نے ان ملاقاتوں کا کبھی تذکرہ بھی نہیں کیا تھا۔ وہ چینی اہلکاروں کی جانب سے فراہم کیا گیا ایک موبائل فون استعمال کرتے تھے اور ایسی معلومات جمع کرنے کی کوشش  کرتے تھے، جن تک ان کی رسائی نہیں ہونی چاہیے تھی۔اسی سال جنوری میں سی آئی اے کے سابق جاسوس جیری چن شنگ لی کو بھی چین کو امریکی راز فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ امریکیوزارت خارجہ کے اہلکار کیون میلوری کو بھی گزشتہ برس ایسے ہی الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا