English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا، بچوں کے عالمی دن پر شاندار تقریب کا انعقاد

share with us

شاندار تقریب میں بچوں نے اپنے والدین کے ساتھ شرکت کرکے خوب لطف اٹھایا


پیانگ یانگ:05؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)دنیا کے کئی ممالک میں یکم جون کو بچوں کا عالمی دن منایا گیا اور اس حوالے سے کئی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں بچوں نے اپنے والدین کے ساتھ شرکت کرکے خوب لطف اٹھایا۔شمالی کوریا کے دارلحکومت پیانگ یانگ میں بھی بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے رنگارنگ مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں نے مختلف گیمز میں حصہ لے کر خوب ہلہ گلہ کیا۔68ویں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی گئی اس تقریب میں بچوں کی تفریح کے لیے مختلف کھیلوں کا بھی انتظام کیا گیا جبکہ اس دوران بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔رنگا رنگ تقریب میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب لطف اٹھایا۔واضح رہے کہ اس تقریب کا مقصد بچوں میں تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے شعور اجاگر کرنا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا