English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ سے ملاقات سے قبل کم جونگ ان شامی صدر بشار الاسد سے کریں گے ملاقات

share with us

پیانگ یانگ:04؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)شام کے صدر بشار الاسد شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اور اس دوران وہ کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے۔کم جونگ سنہ 2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار کسی ریاست کے سربراہ کی میزبانی کریں گے۔دوسری جانب شمالی کوریا کا اتحادی تسلیم کیے جانے والے ملک شام نے ابھی تک اس دورہ کے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ شمالی کوریا اور ملک شام پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے  کہ وہ دونوں کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے ایک دوسرے کا تعاون ہیں، جبکہ دونوں ممالک اس الزاما کی تردید کرتے ہیں۔شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے نے شام کے صدر بشار الاسد کے دورے کی تاریخ کی وضاحت نہیں کی ہے۔ادارے نے بدھ کو شامی صدر بشار الاسد کے حوالے سے بتایا کہ وہ شمالی کوریا کا دورہ کریں گے اور کم جونگ ان سے ملاقات بھی کریں گے۔ایسا تسلیم کیا جارہا ہے کہ بشار الاسد کا یہ بیان شام میں شمالی کوریا کے نئے سفیر من جانگ نیم سے ملاقات کے بعد منظرعام پر آیا ہے۔شمالی کوریا نے سنہ 1966 میں شام کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے اور سنہ 1973 کی عرب اسرائیل جنگ کے دورران فوجی اور ہتھیار بھیجے تھے۔واضح رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد پر ملک میں سات سالہ خانہ جنگی کے دوران کیمیائی ہتھیار استمعال کرنے کا الزام عائد ہے جس کو وہ مسترد کرتے ہیں۔خیال رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے حال ہی میں سفارتی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ انھوں نے گذشہ ماہ چین کے صدر شی جی پنگ سے بھی ملاقات کی تھی اور امید ہے کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 12 جون کو ملاقات کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا