English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوئٹے مالا : ٓتش فشاں پھٹنے سے 25 افراد ہلاک ،ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر کیا گیا منتقل

share with us

گوئٹے مالا سٹی:04؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)گوئٹے مالا میں ’’فیوگو‘‘ آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے 7 بچوں سمیت کم از کم 25 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔گوئٹے مالا ذرائع کے مطابق ’’فیوگو‘‘ آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے 7 بچوں سمیت کم از کم 25 افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملتے قومی آفات سماوی محکمہ جائے حادثہ پہنچ گیا اور راحت کاری اقدامات کا آغاز کردیا۔ دھماکے میں زخمی افراد کو قریبی ہاسپٹلس پہنچایا گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں صرف سات لوگوں کی ہلاکت کی خبر تھی تاہم بعد میں ان ہلاکتوں میں اضافہ ہوکر 25 تک پہنچ چکی ہے۔ مقامی حکام نے کہا کہ دھماکے میں مزید افراد کی ہلاکت کا قوی اندیشہ ہے۔ گوئٹے مالا سے 70 کلو میٹر دور جائے حادثے کے قریبی علاقوں سے آرمی اہلکاروں نے تین ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ گوئٹے مالا صدر نے ان حالات کے بعد ملک میں متعدد محکموں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ اور صدر نے اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور عہدیداروں کو راحت کاری اقدامات میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ گوئٹے مالا کی تاریخ میں آتش فشاں کا یہ دھماکہ سب سے زیادہ زور دار تھا جس میں 25 سے زائدلوگ ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا