English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملاقات سےقبل کم جانگ کے مطالبے نے ٹرمپ کو تشویش میں ڈال دیا

share with us

:03؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا رہنما کی ملاقات 12 جون کو مقرر ہے، لیکن اس ملاقات میں ابھی دقتیں بھی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر تصدیق کی ہے کہ 12 جون کو کم جونگ ان سے ان کی تاریخی ملاقات متوقع ہے۔ یہ ملاقات 12 جون کو ہونی ہے۔ لیکن اس سے قبل امریکہ کے سامنے ایک نئی مصیبت آ گئی ہے۔ دراصل شمالی کوریائی رہنما کم نے سنگاپور کے ایسے ہوٹل میں اپنے رہنے کا مطالبہ کیا ہے جس کا ایک دن کا کرایہ 6 ہزار ڈالر یعنی 4 لاکھ روپے سے بھی زیادہ ہے۔ اس بل کی ادائیگی کم کو نہیں بلکہ ٹرمپ کو کرنی پڑے گی۔واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ اور شمالی کوریہ کی جانب سے کچھ افسران  10 دن قبل سنگاپور میں اس اجلاس کی تیاری کرنے پہنچے ہیں۔ جس ہوٹل میں کم نے ٹھہرنے کا مطالبہ کیا ہے وہ سنگاپور میں ایک دریا کے کنارے بنا ہوا ہے اور شہر کا سب سے منفرد ہوٹل تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ خاص بات ہےکہ یہاں آنے والے مہمانوں کی جانکاری پوشیدہ رکھی جاتی ہے۔ اس ہوٹل کی تعمیر 1928 میں ہوئی تھی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ اس بات کا خیال رکھے گا کہ کم کی بے عزتی نہ ہو۔ ابھی تک ٹرمپ اور کم کی ملاقات کا ونیو طے نہیں ہو پایا ہے۔ لیکن ممکنہ وینوی میں شنگری-لا ہوٹل شامل ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا