English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا کے سربراہ کم جوننگ نے خط بھجوایا ہے، جو ابھی کھولا نہیں، ٹرمپ

share with us

امید ہے کہ شمالی کوریا کیساتھ معاملات کامیاب رہیں گے،12جون کو کم سے ملنے سنگاپور جارہاہوں،امریکی صدر


واشنگٹن :02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ایک خط مجھے بھجوایا ہے جو بڑی اچھی اور دلچسپ بات ہے، مگر ابھی یہ خط میں نے کھولا نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما سے 12 جون کو ہونے والی ملاقات کی خود تصدیق کردی۔امریکی صدر کے مطابق وہ شمالی کوریا کے رہنما سے 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کرنے جارہے ہیں۔اوول آفس میں شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ ان کے دست راست سے ایک گھنٹے سے زائد ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ شمالی کوریا کیساتھ معاملات کامیاب رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا