English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرارداد مسترد کردی

share with us

نیویارک:02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا کی اسرائیل کے حق میں قرارداد کو مسترد کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کو مسترد کردیا۔ امریکی قرارداد کے حق میں سوائے امریکا کے اور کسی کا ووٹ نہیں آیا جب کہ امریکی مندوب نکی ہیلی نے عجیب منطق اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظلوم ہیں اور انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔دوسری جانب امریکا نے فلسطینیوں کے تحفظ کی عرب قرارداد ویٹو کردی۔ چین، فرانس اور روس نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔علاوہ ازیں کویت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال پر جنرل اسمبلی جائیں گے۔اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نکی ہیلی نے ووٹنگ مراحل مکمل ہونے کے بعد کہا کہ 'یہ قرارداد مجموعی طور پر یکطرفہ رخ کو پیش کرتی ہے'۔ ہیلی نے فلسطینیوں کی صورت حال کے لیے مکمل طور پر حماص تحریک کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا