English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلسل ای وی ایم میں خرابی کی شکایتوں کے بعد کیرانہ سمیت 3 لوک سبھا سیٹوں پر دوبارہ پولنگ شروع

share with us

یوپی:30؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)کیرانہ ضمنی انتخابات کے پیش نظر 123 بوتھوں پر آج دوبارہ ووٹ ڈالے جارہے ہیں، پولنگ شام چھ بجے تک ہو گی۔ اترپردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ کی 73 اور مہاراشٹر کی بھنڈارا-گوديا سیٹ کے لیے 49 اور ناگالینڈ کی ایک سیٹ کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر آج دوبارہ ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پیر کو ان دونوں سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران کئی پولنگ مراکز پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے خراب ہونے کی شکایتیں ملی تھیں۔ پولنگ صبح 7 سے شروع ہوگئی ہے، جو شام چھ بجے تک چلے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے ذریعہ اترپردیش انتخابی کمیشن کو بھیجے گئے ایک ای میل میں یہ اطلاع دی ہے کہ کمیشن نے مختلف امیدواروں کی شکایتوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے ۔خیال رہے کہ پیر کو کیرانہ ضمنی انتخاب میں درجنوں ای وی ایم کے خراب ہونے کی وجہ سے ووٹروں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ بغیر ووٹ ڈالے گھر واپس چلے گئے تھے۔الیکشن کمیشن نے کہاتھا کہ گرمی کی وجہ سے کچھ ای وی ایمز میں تکنیکی خرابی آگئی تھی۔الیکشن کمیشن کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ کیرانہ میں دوبارہ ووٹنگ کے لیے 500سے زائد وی وی پیٹ مشینوں کا استعمال کیا جارہا ہے، جس میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی کو درست کرنے کے لیے 20 سے زائد انجینئرز کو بھی تعنیات کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کیرانہ لوک سبھا سیٹ اور نور پور اسمبلی حلقے  میں پیر کے روز ووٹ ڈالے گئے تھے۔ ریاست کے چیف الیکشن افسر ایل وینکٹیشورلو نے بتایا کہ ووٹنگ کے دوران تین بیلیٹ یونٹز، تین کنٹرول یونٹز اور تقریباً 384 پولنگ بوتھز پر وی وی پیٹ کے خراب ہونے کی شکایات ملی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مشینز میں خرابی گرمی کے سبب آئی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ کیرانہ، پال گھر سمیت کل 14 مقامات پر ہوئے ضمنی انتخابات میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ کی خرابی کو اپوزیشن پارٹیوں نے بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔یاد رہے کہ کیرانہ کی سیٹ کو بہت ہی اہم مانا جارہا ہے، کیوں کہ یہاں بی جے پی کے خلاف حزب مخالف نے مشترکہ محاذ بنایا ہے اور ایک ہی امیدار کو اپنی حمایت دی ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا