English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصی پر حماس کا پرچم لہرانے کے الزام میں 6 فلسطینی گرفتار

share with us

تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں سے حماس کا لیٹریچر اور جھنڈے بھی برآمد کئے ہیں ،اسرائیلی پولیس کا دعویٰ


مقبوضہ بیت المقدس:28؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 6 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت )حماس(کا پرچم مسجد اقصی پر لہرانے کی کوشش کی تھی۔اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسرے جمعہ کے روز القدس سے تعلق رکھنے والے6 فلسطینیوں کو ایک حراستی مرکز طلب کیا گیا۔ ان پر کار سرکار میں مداخلت کرنے،امن وامان کے نظام میں خلل ڈالنے اور حماس کا پرچم مسجد اقصی پرلہرانے کے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے تلاشی کے دوران ان فلسطینیوں کے گھروں سے حماس کا لیٹریچر اور جھنڈے بھی برآمد کیے ہیں۔ انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیاہے۔ مقامی فلسطینی ذرائع نے گرفتار فلسطینیوں کی شناخت مامون الرازم، عمروابو عرفہ، عامر البازلمیط، محمد الطویل، سامر ابو الحلاوہ اور اکرم الشرفا کے ناموں سے کی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا