English   /   Kannada   /   Nawayathi

2لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں،اقوامِ متحدہ

share with us

نیویارک :23؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)اقوامِ متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجیرک نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور دیگر امدادی تنظیمیں بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپس میں موجود ایک ملین سے زائد روہنگیا لوگوں کو مون سون بارشوں کے زیادہ نقصاندہ اثرات سے بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔گزشتہ روز ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن دوجیرک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہاجر کیمپس میں مقیم 2لاکھ لوگوں کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے کا امکان ہے،مون سو ن سیزن کے آغاز میں7 سی14 مئی تک کے صرف ایک ہفتے میں 7ہزار سے زائد لوگ طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے۔انہوں نی کہا کہ میانمار کی رخائن ریاست کے قریب واقع بنگلہ دیش کے کاکس بازار ضلع میں عمومی طور پر سالانہ بارش2.5 میٹر تک ہوتی ہے،اس وجہ سے مون سون سیز ن میں ڈیڑھ سے 2لاکھ پناہ گزین اور 883 کمیونٹی سہولیات سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہو سکتی ہیں جبکہ 25ہزار پناہ گزینوں کے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیمیں ان مہاجرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کی کوشش کر رہی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا