English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو قصبہ تین روز میں خالی کرنے کا حکم دیدیا

share with us

خان الاحمر کے باشندں کے پاس کوئی اور متبادل جگہ نہیں، صہیونی ریاست انہیں بے دخل کرنا چاہتی ہے،ترجمان سوسائٹی


مقبوضہ بیت المقدس:30؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے حان الاحمر کے مقامی فلسطینی باشندوں کو جمعرات تک گاؤں خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کی طرف سے خان الاحمر کے فلسطینی باشندوں کو کہا گیا ہے کہ وہ جمعرات تک خود کسی متبادل مقام پر چلے جائیں ورنہ حکومت انہیں ابو دیس میں بوابہ الشمس منتقل کردیا جائے گا۔خان الاحمر سوسائٹی کے ترجمان عید الجھالین نے بتایا کہ ان کا کیس اسرائیل کی ایک مقامی عدالت میں ہے اور اس کی اگلی سماعت کل بدھ کو ہوگی، مگر صہیونی حکام انہیں عدالتی فیصلے سے پہلے ہی بے دخل کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ خان الاحمر کے باشندں کے پاس کوئی اور متبادل جگہ نہیں۔ صہیونی ریاست انتقامی کارروائی کے تحت انہیں وہاں سے بے دخل کرنا چاہتی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا