English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں حافظ انیس بڈو کا پرتپاک استقبال اور تہنیتی اجلاس

share with us

بھٹکل 29؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) الحمدللہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے فارغین جہاں بھی جائیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیتے ہیں، ان میں سے ایک حافظ انیس ابن برھان الدین بڈو ہیں جنهوں نے عالمی مسابقہ حفظ قرآن برائے نابینا منعقدہ ایران میں اول مقام حاصل کیا جس میں کل ستر مساھمین تھے. آج 12 شعبان المعظم 1439ھ بعد نماز ظہر متصلا جامعہ آباد کی مسجد میں ان کے اعزاز میں ایک جلسہ منعقد ہوا. مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی نے اپنی قلبی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مادر علمی کی جانب سے تہنیتی کلمات پیش کیے اور ان کی شال پوشی فرمائی. 
حافظ انیس نے اپنے تاثرات میں فرمایا کہ مجھ میں دین کو زندہ کیا مادر علمی جامعہ اسلامیہ نے، میرے اس مقام کی اصل والدین کی دعائیں اور استاذ مکرم حافظ قاسم صاحب اور مولانا عبدالباری ندویؒ ہیں. نیز تمام اساتذہ اور اپنے مخلص ہمدردان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا. نیز طلبہ کو قرآن مجید سکون اور خوش الحانی سے پڑھنے کی تلقین کی اور کہا کہ تجوید کا خاص طور پر لحاظ رکھیں اور اپنے اساتذہ کی قدر کرنے پر بهی زور دیا.. آخر میں اپنی خوش الحان تلاوت سے سامعین کو محظوظ فرمایا.. 
اس موقع پر ناظم جامعہ ماسٹر شفیع صاحب شہ بندری، نائب ناظم جامعہ مولانا طلحہ صاحب رکن الدین ندوی، مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی، مولانا عبدالعظیم صاحب قاضیا ندوی، مولانا نعمت اللہ صاحب عسکری ندوی، حافظ قاسم صاحب ندوی اور مولانا خالد صاحب گونڈوی ندوی نے ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے حق میں خیر و برکت کی دعائیں فرمائیں....
واضح رہے کہ مولانا انصار صاحب ندوی مدنی نے ان کا مختصرا تعارف فرمایا مولانا عبدالعظیم صاحب قاضیا ندوی کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا. اس موقع پر ذمہ داران جامعہ، اساتذہ و طلبہ کے علاوہ ایک کثیر تعداد حاضر جلسہ رہی. 
اللہ تعالیٰ انہیں نظر بد سے بچائے اور صحت و عافیت سے نوازے اور انہیں دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے... 

علاقات عامہ 
جامعہ اسلامیہ بهٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا